فلپائن میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 375 ہوگئی

500 سے زائد زخمی اب بھی زیر علاج ہیں جب کہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں


ویب ڈیسک December 21, 2021
امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے اور زخمیوں کے دم توڑنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا، فوٹو: ٹوئٹر

فلپائن میں آنے والے طورفان رائے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کے باعث 4 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 375 ہوگئی جب کہ اب بھی 50 سے زائد افراد لاپتہ اور 500 زخمی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں 4 روز قبل آنے والے طوفان، بارشوں اور سیلاب میں اب بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد اب بڑھ کر 375 ہوگئی ہے۔

phillpines typhone rai 2

مختلف اسپتالوں میں 500 سے زائد زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے درجنوں کی حالت تشویشناک ناک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کی ایک وجہ زیر علاج زخمیوں کا دم توڑنا بھی ہے۔

phillpines typhone rai 1

طوفان رائے کے باعث 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جب کہ 100 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ متاثرین کو پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

phillpines typhone rai 3

متاثرین کو پینے کے صاف پانی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔ سب سے زیادہ نقصان جزیرے بوہل میں ہوا جہاں 100 کے قریب ہلاکتیں ہوئیں اور کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

phillpines typhone rai 5

سائنسدان طویل عرصے سے ماحولیاتی تبدیلیوں سے خبردار کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انسانوں کے ہاتھوں موسمی تغیرات کے باعث دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے طوفان پہلے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور اور مضبوط ہو رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں