پشاور دھماکا خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ابتدائی رپورٹ تیار

خودکش حملہ آور نام قدیم تھا اور وہ خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ سے تعلق رکھتا تھا، تفتیشی رپورٹ


ویب ڈیسک February 11, 2014
گزشتہ روز خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ چمکنی میں درج کرلیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: گزشتہ روزعیسیٰ خان گڑھی میں ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس کے مطابق خودکش حملہ آور کا نام قدیم تھا اور وہ خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ سے تعلق رکھتا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کی عمر 16 سے 18 سال کے درمیان تھی، اس کا نام قدیم تھا اور اس کا تعلق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ سے تھا۔ قدیم اپنے دو ساتھیوں نواز اور مروت گل کے ہمراہ پشاور آیا تھا اور اس کا مقصد ایک نماز جنازہ کے اجتماع کو نشانہ بنانا تھا لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکا۔ فرار ہوتے وقت وہ منہ کے بل گر پڑا جس سے اس کی جیکٹ میں موجود بارودی مواد پھٹ گیا جبکہ پولیس نے حملہ آور کے دونوں ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق دھماکے میں 6 کلو باردوی مواداستعمال کیا گیاؤجبکہ جائے وقوعہ سے ہینڈ گرینڈ کی پن بھی ملی ہے۔ اس دھماکے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جس کا مقدمہ تھانہ چمکنی میں درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں