جنید کے سیاست میں آنے کے سوال پر کیپٹنر صفدر کا دلچسپ جواب


جنید پاکستان کا بیٹا ہے، کہیں سے بھی الیکشن لڑسکتا ہے، کیپٹن (ر) صفدر
(ن) لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا جنید صفدر سیاست میں آئیں گے جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ کیوں نہیں جب ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر اور وکیل کا بیٹا وکیل بن سکتا ہے تو سیاستدان کا بیٹا سیاستدان ہی بنے گا۔
صحافی کی جانب سے سوال پر کہ جنید صفدر کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے، کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ وہ پاکستان کا بیٹا ہے کہیں سے بھی الیکشن لڑسکتا ہے۔