265 افراد کا ہاتھوں سے دل کی شکل بنانے کا نیا ریکارڈ  

ورلڈ ریکارڈ بنانے کا مقصد آنکھوں کی بیماریوں سے متعلق شعور اجاگرکرنا تھا

اس سے قبل 137افراد نے ہاتھوں سے دل بنایا تھا:فوٹو:انٹرنیٹ

265افراد نے ویب کیم میں ہاتھوں سے دل کی شکل بنا کرگینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔


گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 265 افراد آن لائن جمع ہوئے اورویب کیم کے سامنے ایک ہی وقت میں ایک ساتھ ہاتھوں سے دل کی شکل بنائی۔ ریکارڈ بناتے وقت گینز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

گینیز حکام کا کہنا ہے اس سے قبل 137افراد نے ہاتھوں سے دل کی شکل بنا کرریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگرکرنا تھا۔
Load Next Story