گلوبل ای اسپورٹس گیم سنگاپور میں پاکستانی نوجوان کی تیسری پوزیشن

احمد شاہد نے پاکستان کی جانب سے ای گیمز میں نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا

احمد شاہد نے پاکستان کی جانب سے ای گیمز میں نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتا

LONDON:
سنگاپور میں جاری گلوبل ای اسپورٹس گیم 2021 کے مقابلوں میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

گلوبل ای اسپورٹس گیم 2021 سنگاپور کے مقابلوں میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑی احمد شاہد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔


احمد شاہد نے پاکستان کی جانب سے ای گیمز میں نمائندگی کی، اسٹریٹ فائٹر گیم میں 22 ممالک کے کھلاڑی شریک ہوئے جس میں احمد شاہد نے عالمی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ جیتا۔

نظامت امور نوجوانان خیبر پختونخوا اور پاکستان ای اسپورٹس فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ای گیمز میں کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے خصوصی سیل بنائے جا رہے ہیں، دوسرے کھیلوں کی طرح ای گیمنگ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔
Load Next Story