گھانا کی پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا
موبائل سے ادائیگی پر ٹیکس کے قانون پر اراکین حکومت اور اپوزیشن کے مابین گزشتہ کئی ہفتوں سے گرما گرمی جاری تھی۔
لاہور:
گھانا کی پارلیمنٹ میں موبائل سے ادائیگی پر ٹیکس سے متعلق مجوزہ قانون پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق موبائل سے ادائیگی پر ٹیکس سے متعلق مجوزہ قانون پر حکومت اور اپوزیشن کے مابین گزشتہ کئی ہفتوں سے گرما گرمی جاری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: افریقی ملک جہاں مردوں کو ہفتوں، مہینوں اور برسوں بعد دفنایا جاتا ہے
اپوزیشن نےموبائل منی پےمنٹس پر 1 عشاریہ 75 فیصد ای لیوی کے حکومتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا جسے حکومت نے گزشتہ ماہ تجویز کیا اور قومی بجٹ میں پاس کرانے کی خواہش مند تھی۔
ایوان زیریں میں ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ٹیکس پر بحث اور مجوزہ قانون پر 'ہنگامی' بنیادوں پر ووٹنگ کی تجویز پر متعدد اراکین پارلیمنٹ نعرے بازی کرتے ہوئے چیمبر کے سامنے جمع ہوگئے۔
چند منٹ بعد ہی پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے مابین تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔
مزید پڑھیں: گھانا میں رقاص جنازہ برداروں کی خدمات حاصل کرنے کا انوکھا رجحان
مجوزہ قانون پر 'ہنگامی' ووٹنگ سے متعلق فیصلہ 18 جنوری تک ملتوی کردیا گیا۔
اس ضمن میں اقلیتی رہنما نے کہا کہ 'ہمیں یہ پیغام دینا ہے کہ ہمارے ملک میں جمہوری اقدار پروان چڑھ رہی ہیں اور آج جو کچھ پارلیمنٹ کے فلور پر ہوا وہ ناقابل یقین گناہ ہے'۔
علاوہ ازیں گھانا کے وزیر خزانہ کے مطابق ای لیوی کی مد میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا اور ملک 2022 میں تقریباً ایک ارب ڈالر سے زائد ٹیکس وصول کرسکے گا۔