امریکا نے اسامہ آپریشن کی تصاویر ضائع کر دی ہیں امریکی حکام کا انکشاف

سی آئی اے کے پاس اسامہ کی ہلاکت کے متعلق کوئی تصویری ثبوت موجود نہیں ہے، سربراہ ایبٹ آباد آپریشن ولیم میک ریون

امریکی کمانڈوز نےمئی 2011کو پاکستان میں آپریشن کرتے ہوئے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو مار دیا تھا۔ فوٹو : فائل

امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کے 11روز بعد اسامہ بن لادن کے مرنے کی تصاویر ضائع کر دی گئی تھیں۔



امریکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشاف اس وقت ہوا جب سی آئی اے سے آپریشن کی تصاویر مانگی گئیں، فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت کئے گئے مطالبے پر بتایا گیا کہ تمام تصاویر ضائع کی جا چکی ہیں۔ ایبٹ آباد آپریشن کے سربراہ ولیم میک ریون کا کہنا ہے کہ اب سی آئی اے کے پاس اسامہ کی ہلاکت کے متعلق کوئی تصویری ثبوت موجود نہیں ہے۔


واضح رہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے 2مئی 2011کو پاکستان میں آپریشن کرتے ہوئے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو مار دیا تھا اور اس کی لاش ساتھ لے جانے کے بعد سمندر برد کر دی تھی۔

Load Next Story