اغوا کار ڈپٹی سیکریٹری قومی اسمبلی معظم کالرو کو وزیرستان لے گئے

ملک معظم کالرو کی رہائی کے بدلے مطالبات سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا، اغوا کار

ڈپٹی سیکریٹری قومی اسمبلی ملک معظم کالرو کو ملتان میں سے 25 جنوری کو اغوا کیا گیا تھا۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

ملتان سے اغوا کئے جانے والے ڈپٹی سیکریٹری قومی اسمبلی ملک معظم کالرو کو اغوا کاروں نے وزیرستان منتقل کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اغوا کاروں نے ڈپٹی سیکریٹری معظم علی کالرو کو وزیرستان منتقل کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ سے فون پر رابطہ کرایا جس میں اغوا کاروں کا کہنا تھا کہ ملک معظم کالرو کی رہائی کے بدلے مطالبات سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈپٹی سیکریٹری قومی اسمبلی ملک معظم کالرو کو ملتان سے کار سوار افراد نے 25 جنوری کو اس وقت اغوا کیا تھا جب وہ اپنے ڈیرے سے نکل کر کھیتوں کی طرف جارہے تھے، اس موقع اغوا کاروں نے انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
Load Next Story