پاکستان اور بھارت کو ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا

پاکستان کل تیسری پوزیشن کے لیے میچ میں بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا

پاکستان کل تیسری پوزیشن کے لیے میچ میں بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا - فوٹو:فائل

SYDNEY:
بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو سیمی فائنلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد فائنل کوریا اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پہلے سیمی فائنل کے سنسنی خیز میچ میں کوریا نے پاکستان کو 5 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ پائی۔ کوریا کے ڈریگ فلکر چینگ نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 گول اسکور کیے۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


پاکستان کی جانب سے ڈریگ فلکر مبشر علی نے 2 گول کیے، عمر بھٹہ، افراز اور جنید منظور نے 1، 1 گول اسکور کیا۔

پاکستان کل تیسری پوزیشن کے لیے میچ میں بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا جسے دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے زیر کیا۔ جاپان نے انڈیا کے خلاف تین کے مقابلے مین پانچ گول سے فتح پائی۔ پاکستان انڈیا کا ٹکراؤ اڑھائی بجے ہوگا۔
Load Next Story