ٹی 20 سیریز انگلش کوچ کی ذمہ داری پال کولنگ ووڈ نبھائیں گے

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پال کولنگ ووڈ نے بطور اسسٹنٹ کوچ ٹیم کے ساتھ سفر کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پال کولنگ ووڈ نے بطور اسسٹنٹ کوچ ٹیم کے ساتھ سفر کیا تھا۔ فوٹو : فائل

WASHINGTON:
انگلینڈ کی آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز میں ٹی 20 سیریز کے دوران کوچ کی ذمہ داری پال کولنگ ووڈ نبھائیں گے۔


حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پال کولنگ ووڈ نے بطور اسسٹنٹ کوچ ٹیم کے ساتھ سفر کیا تھا، ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ اس وقت ایشز سیریز کیلیے ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ آسٹریلیا میں موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹی 20 اسکواڈ میں ایشز کھیلنے والے کسی بھی پلیئر کو شامل کیے جانے کا امکان نہیں ہے، بگ بیش کھیلنے میں مصروف سام بلنگز، جارج گارٹن اور ریسی ٹوپلے کو طلب کیا جاسکتا ہے،اس صورت میں وہ بی بی ایل کے فائنل مرحلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
Load Next Story