افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان بھی متاثر ہو گا وزیردفاع

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آج بھی پرعزم ہے، خواجہ آصف


ویب ڈیسک February 11, 2014
طالبان سے ماورائے آئین کوئی بات نہیں کی جائے گی، وزیر دفاع خواجہ آصف۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں کسی بھی قسم کا عدم استحکام پاکستان کو متاثر کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد بھی امن کی ضمانت نہیں دی سکتی، افعانستان میں کسی بھی قسم کا عدم استحکام پاکستان پر گہرے منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آج بھی پرعزم ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کا آغاز ہو چکا ہے، طالبان سے ماورائے آئین کوئی بات نہیں کی جائے گی، دعا گو ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوں لیکن مذاکرات کی کامیابی کے لئے ضروری ہے دونوں جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں