نیشنل ہائی وے پر دھرنا کینو کے 250 کنٹینرز پھنس گئے
جہاز کل روانہ ہو گا، کینو بروقت بندرگاہ نہ پہنچے تو 4 ملین ڈالر کا نقصان ہو گا، وحید احمد
KARACHI/LAHORE:
نیشنل ہائی وے پر دھرنے کے نتیجے میں پنجاب سے کراچی بندرگاہ آنے والے کینوکے 250 کنٹینرز دھرنے کی وجہ سے پھنس گئے۔
قاضی احمد میں نیشنل ہائی وے پر دھرنے کے نتیجے میں پنجاب سے زرعی مصنوعات کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ، پنجاب سے کراچی بندرگاہ آنے والے کینوکے 250 کنٹینرز دھرنے کی وجہ سے پھنس گئے۔
پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز و مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد کے مطابق اس صورتحال سے کینو کے بر آمدکنندگان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،کینو کے مزید کنٹینرز بھی پنجاب سے روانہ ہورہے ہیں اوربرآمدی کنٹینرز لے کر جانے والا جہاز کل روانہ ہو گا، اگر کینو بروقت بندرگاہ نہ پہنچے تو 4 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا۔
وحید احمد کا کہنا تھا کہ کینو کی ایکسپورٹ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، زائد سمندری کرایوں اور کنٹینرز کی قلت کی وجہ سے رواں سیزن کینو کی ایکسپورٹ 3 لاکھ ٹن تک محدود رہنے کا امکان ہے جبکہ احتجاج اور دھرنے کی وجہ سے کینو کا بر آمدی ہدف مشکل میں پڑگیا ہے۔
انھوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ مظاہرین سے مذاکرات کرکے جلد از جلد نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بحال کرائی جائے۔