ہدایت کار کبیر خان نے سلمان خان کے جھوٹ کا پول کھول دیا
سلمان خان نے ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کا پارٹ 2 بنانے کا اعلان کرکے مداحوں کو سرپرائز کردیا تھا
ANKARA:
معروف بالی ووڈ ہدایت کار کبیر خان نے سلومیاں کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔
چند روز قبل سلمان خان نے 2015 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کا پارٹ 2 بنانے کا اعلان کرکے مداحوں کو سرپرائز کردیا تھا۔ تاہم فلم کے ہدایت کار کبیر خان کا تو کچھ اور ہی کہنا ہے۔
حال ہی میں فلم 83 کی پروموشن کے دوران جب کبیر خان سے ''بجرنگی بھائی جان 2'' بنائے جانے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں اس وقت صرف فلم 83 کے بارے میں بات کرنا چاہوں گا۔ جہاں تک رہی بات ''بجرنگی بھائی جان 2'' کی تو اس کا اعلان سلمان خان نے کیا تھا۔
کبیر خان نے مزید کہا ابھی تک نہ تو اسکرپٹ لکھا گیا ہے اور نہ ہی فلم کے بارے میں کوئی آئیڈیا یا خیال پیش کیا گیا ہے۔ سچ پوچھیں تو ابھی فلم کے متعلق کچھ بھی نہیں ہے جس پر ہم بات کرسکیں۔
واضح رہے کہ 2015 میں ریلیز ہوئی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جو ایک پاکستانی بچی کو واپس اس کے ملک پہنچانے کئے لیے سرحد پار کرتا ہے۔ فلم میں کرینہ کپور اور نواز الدین صدیقی نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض کبیر خان نے انجام دئیے تھے۔ اس فلم کو نہ صرف بھارت میں بلکہ پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔