اومیکرون سے متعلق گھبرانا نہیں ہےامریکی صدرجوبائیڈن
اومیکرون سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، امریکی صدر
ANKARA:
امریکا کے صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ سے متعلق فکرمند ہونا چاہییے لیکن گھبرانا نہیں چاہیے۔
وائٹ ہاؤس میں اومیکرون کے بڑھتے کیسز اورپھیلاؤ سے متعلق خطاب میں امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ ہم اومیکرون سے نمٹنے کے لئے تیارہیں۔ اومیکرون کےبارے میں فکرمند ہونا چاہیے لیکن گھبرانا نہیں چاہیے
امریکی صدرکا کہنا تھا کہ مکمل ویکسینیٹڈ اور بوسٹرخوراک لگوانے والے محفوظ ہیں تاہم جن لوگوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی ان کے لئے خطرہ ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والے جلد خود کوویکسینیٹڈ کرلیں۔ آئندہ ماہ 50 کروڑ فری ریپڈ ٹیسٹ ہوم کٹس شہریوں کو دستیاب ہوں گی۔
صدرجو بائیڈن نے کہا کہ اومیکرون کی وجہ سے عائد سخت سفری پابندیوں میں نرمی پرغورکررہے ہیں۔