فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد375 ہوگئی

طوفان سے متاثر علاقوں کا رابطہ ملک کے دیگرحصوں سے منقطع ہے

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے:فوٹو:فائل

LONDON:
فلپائن میں سمندری طوفان رائی سے ہلاکتوں کی تعداد 375 ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 500 افراد زخمی اور10 لاکھ افراد بے گھرہوئے۔ سمندری طوفان کے ایک ہفتے بعد بھی وسیع علاقہ زیرآب ہے۔


طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بجلی اورمواصلات کا نظام معطل ہے۔ متعدد سڑکوں اورٹرین کی پٹریوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔

پانی بھرنے، درخت گرنے اورسڑکوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔
Load Next Story