سی این جی ایسوسی ایشن کا سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر پر دھرنے کا اعلان

آج دن 12 بجے شروع ہونے والا دھرنا اور احتجاج غیرمعینہ مدت تک جاری رہے گا، سمیر نجمل حسین

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی سیکٹر اور لاکھوں صارفین کو دھوکا دیا، سمیر نجمل حسین

کراچی:
سی این جی ایسوسی ایشن نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر پر دھرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر پر دھرنے کا اعلان کردیا ہے، اعلان آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے کوآرڈینیٹر سمیر نجمل حسین نے کیا۔

سمیر نجمل کا کہنا تھا کہ سندھ کے اسٹیشنز کو آر ایل این جی پر منتقل کیے جانے کے باوجود آر ایل این جی بھی فراہم نہیں کی جارہی، ایس ایس جی سی نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے آر ایل این جی پرمنتقل کیا، ایس ایس جی سی نے قدرتی گیس کے متبادل کے لیے آر ایل ایل جی کی ایلوکیشن بھی حاصل نہیں کی، اور اس نے سی این جی سیکٹر اور لاکھوں صارفین کو دھوکا دیا، جس کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنز اور صارفین کی اربوں روپے کی سرمایہ کاری ضائع ہورہی ہے۔


کوآرڈینیٹر سمیر نجمل نے کہا کہ آج دن 12 بجے شروع ہونے والا دھرنا اور احتجاج غیرمعینہ مدت تک جاری رہے گا، ہم سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام سے کوئی مذاکرات نہیں کریں گے، سندھ حکومت کے نمائندوں، وزیراعلیٰ یا گورنر سے بات کریں گے۔

 

 
Load Next Story