وزیراعظم کا گورنرسندھ سے ٹیلی فونک رابطہ وزیرداخلہ کو کراچی پہنچنے کی ہدایت

بات چیت کے دوران گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی جانب سے کراچی میں جاری آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا گیا


ویب ڈیسک February 11, 2014
وزیراعظم نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو فوری کراچی پہنچ کر شہر میں جاری آپریشن کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو؛فائل

HARARE: شہر کی صورتحال پر وزیراعظم نواز شریف نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں گورنرنے انہیں ایم کیوایم کی جانب آپریشن پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور گورنر سندھ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی میں جاری آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جس پر وزیراعظم نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو فوری کراچی پہنچ کر شہر میں جاری آپریشن کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں پولیس کے ہاتھوں ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی تھی کہ وہ فہد عزیز پر پولیس کے تشدد سے متعلق رپورٹ پیش کریں جس میں وہ ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی سے بھی آگاہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں