الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کرلی

الیکشن کمیشن کی اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت


ویب ڈیسک December 22, 2021
تمام ادارے آپ کے ہیں انہیں برا بھلا کہا درست نہیں، الیکشن کمیشن ۔ فوٹو؛فائل

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی کے رشوت لینے کے الزامات پر سماعت ہوئی، وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ممبر سندھ نثار درانی نے وفاقی وزیر سے کہا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں پیش کیوں نہیں ہوتے، آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے، تمام ادارے آپ کے ہیں انہیں برا بھلا کہا درست نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن میں مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، چاہتے ہیں حکومت اور الیکشن کمیشن میں کوئی خلیج باقی نہ رہے، غیرملکی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے، شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو ہر طرح سے مضبوط کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کے ممبران کو بھی کہا ہے کہ سب آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن میں بیان دیا کہ صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ماضی میں جو ہوا اسکی معذرت کر چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے سامنے معذرت کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے جو نبھائی۔الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ حکومت ہمارا ہاتھ بٹائے۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی، اور دونوں وفاقی وزرا کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں