الیکٹرونک ادائیگیوں پرٹیکس گھانا کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی

ارکان پارلیمنٹ کی لڑائی کو ڈپٹی اسپیکربے بسی سے دیکھتے رہے


ویب ڈیسک December 22, 2021
اپوزیشن نے الیکٹرونک ادائیگیوں پرٹیکس کومسترد کردیا ہے:فوٹو:انٹرنیٹ

ISLAMABAD: گھانا میں الیکٹرونک ادائیگیوں پرٹیکس لگانے کے معاملے پرارکان پارلیمنٹ نے ایک دوسرے پرمکے برسا دئیے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افریقی ملک گھانا کی پارلیمنٹ میں الیکٹرونک ادائیگیوں پرٹیکس لگانے کے معاملے پرحزب اقتدار اورحزب اختلاف کے ارکان ایک دوسرے گتھم گتھا ہوگئے۔ مکے برسائے اوردھکے دئیے۔

لڑائی کے دوران صلح صفائی کے لئے آنے والے بھی مکوں اوردھکوں سے بچ نہ سکے۔ ڈپٹی اسپیکرپارلیمنٹ میں دھینگا مشتی کو بے بسی کی تصویربنے دیکھتے رہے۔



گھانا کی حکومت نے موبائل سے ادائیگیوں پر17 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے جس پراپوزیشن سراپا احتجاج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |