پینسل کی نوک جتنی کتاب 7 لاکھ روپے میں نیلام

چمڑے کی جلد سمیت، یہ کتاب 5 ملی میٹر لمبی، 5 ملی میٹر چوڑی اور 5 ملی میٹر موٹی ہے


ویب ڈیسک December 23, 2021
چمڑے کی جلد سمیت، یہ کتاب 5 ملی میٹر لمبی، 5 ملی میٹر چوڑی اور 5 ملی میٹر موٹی ہے۔ (تصاویر: آرنبرگ آکشنز)

بیلجیئم کے مشہور 'آرنبرگ آکشن' سے گزشتہ دنوں صرف 5 ملی میٹر جسامت والی ایک کتاب 3500 یورو (سات لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوئی ہے۔

اس کتاب میں بائبل کی ایک دعا سات زبانوں (جرمن، برطانوی انگریزی، امریکی انگریزی، ڈچ، فرانسیسی، ہسپانوی اور سویڈش) میں چھاپی گئی ہے۔

کتاب کی عبارت اتنی باریک ہے کہ اسے طاقتور عدسے کے بغیر پڑھا نہیں جاسکتا۔



چمڑے کی جلد سمیت، یہ کتاب 5 ملی میٹر لمبی، 5 ملی میٹر چوڑی اور 5 ملی میٹر موٹی ہے یعنی اس کی جسامت ایک پنسل کی نوک سے معمولی سی زیادہ ہے۔



اس دعائیہ کتاب کے صرف چند سو نسخے 1952 میں جرمنی کے 'گٹن برگ میوزیم' نے چھاپے تھے۔ ان ہی میں سے یہ ایک نسخہ میوزیم انتظامیہ نے خاص طور پر سنبھال کر رکھ لیا تھا۔

اس کے ساتھ انتہائی باریک عبارت والے وہ سانچے بھی محفوظ کرلیے گئے جن کے ذریعے اس کتاب کے صفحات پر چھپائی کی گئی تھی۔



اپنی اشاعت کے 69 سال بعد جب اس کتاب کو نیلامی کےلیے پیش کیا گیا تو اندازہ تھا کہ یہ ایک ہزار سے 1500 یورو میں نیلام ہوگی لیکن کسی نامعلوم شخص نے اسے 3500 یورو کے عوض خرید لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں