
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے میں غیر ملکی خاتون سے بدتمیزی اور تشدد کرنے والے ملزم حسن رضا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون فلپائن کی رہائشی ہے اور لاہور میں نوکری کرتی ہے۔ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے، جس میں اس نے بیان دیا ہے کہ ملزم حسن رضا زبردستی خاتون کے گھر داخل ہوا، تھپڑ مارے اور کپڑے بھی پھاڑے، ملزم نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، مار پیٹ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔