74 سال میں پہلی بار بااختیار بلدیاتی نظام ملا ہے وزیراعظم

براہ راست منتخب ہونے والے تحصیل ناظم گورننس بہترکریں گے،عمران خان


ویب ڈیسک December 22, 2021
تحصیل ناظم گورننس کوبہتربنائیں گے،عمران خان

PESHAWAR: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری 74سال کی تاریخ میں پہلی باربااختیاربلدیاتی نظام ملا ہے۔

وزیراعظم کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق شورشرابے میں لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں ہورہا کہ یہ الیکشن ماڈرن اورجدید بلدیاتی نظام کا آغاز ہیں جیسا کہ دنیا کی کامیاب جمہوریتوں میں موجود ہے۔



وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظم گورننس کو بہترکریں گے اورمستقبل کے لیڈرز تخلیق کریں گے۔74 سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہمیں بااختیار بلدیاتی نظام ملا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں