بلدیاتی انتخابات تحصیل رستم میں دو سوتنوں میں سے ایک کامیاب دوسری کو شکست
ہمارے زیادہ ووٹ یا تو مسترد کردئیے گئے ہیں یا گنتی میں غفلت سے کام لیا گیا ہے، شوہر کا الزام
NEW YORK:
تحصیل رستم پلوڈھیری میں دو سوتنوں میں سے ایک کامیاب دوسری شکست سے دوچار ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع مردان کی تحصیل رستم کی یونین کونسل پلو ڈھیری میں دو سوتنوں میں سے ایک کامیاب اور دوسری شکست سے دوچار ہوگئی، بیوی کی شکست پر شوہر نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاـ
دونوں خواتین کے شوہر اشفاق حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ جنرل نشست پر زوجہ اول کا رزلٹ ہمارے ایجنٹ کے مطابق زیادہ ہے، لیکن انتخابی عملے کی جانب سے جاری کردہ رزلٹ میں ہمارے ووٹ کم لکھے گئے ہیں، ہمارے زیادہ ووٹ یا تو مسترد کردئیے گئے ہیں یا گنتی میں غفلت سے کام لیا گیا ہے، ریٹرنگ آفیسر نے نظرثانی نہیں کی تو مجبورا الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے، میری دوسری بیوی بھی اپنی سوتن کی ناکامی پر افسردہ ہے وہ بھی قانونی چارہ گوئی میں ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ اشفاق حسین کی دونوں بیویوں نے خیبرپختون خوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا تھا، شوہر کی جانب سے انتخابی پوسٹر میں دونوں بیویوں کو نام سے نہیں زوجہ اول اور زوجہ دوم سے متعارف کرایا گیا، ایک بیوی نے جنرل کونسلر اور دوسری نے خواتین کے لیے مختص نشست پر انتخاب میں حصہ لیا، دونوں کا انتخابی نشان بالٹی تھا، جب کہ دونوں سوتنیں ایک دوسرے کیلئے انتخابی مہم بھی چلاتی رہیں اور ایک ساتھ گھر گھر جاکر ووٹ مانگتی رہیں۔