میشا شفیع کیخلاف مقدمے کے اخراج کیلئے درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل

عدالت ایف آئی اے کا درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے، درخواست میں استدعا


محمد ہارون December 22, 2021
میشا شفیع نے ایف آئی اے میں درج مقدمے کے اخراج کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے، فوٹوفائل

ISLAMABAD: ہائیکورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف درج مقدمے کے اخراج کے لیے دائر درخواست پر میشا شفیع کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے علی ظفر کے وکلا کو جمعرات کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

یاد رہے میشا شفیع نے ایف آئی اے میں درج مقدمے کے اخراج کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔ درخواست میں گلوکارہ کا موقف تھا کہ ایف آئی اے نے میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کیا۔ میشا شفیع کو سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت ایف آئی اے کا درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں