ملائیشیا میں سال کے بدترین سیلاب میں ہلاکتیں 42 ہوگئیں 70 ہزار بے گھر
اسکولوں اور بلند عمارتوں کی چھتوں پر پناہ لینے والے متاثرین کو کشتیوں میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے
ملائیشیا میں آنے والے سال کے بدترین سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 42 تک جا پہنچی ہے جب کہ 70 ہزار بے گھر ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے جنوبی اور مغربی 6 ریاستوں میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں سے ڈیم ٹوٹنے اور طغیانی کے باعث سمندر کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔
ملائیشیا میں یہ سال کا بدترین سیلاب ثابت ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئیں جب کہ 70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ رہائشی علاقوں میں پانی بھر گیا اور شہری گھر بار چھوڑ کر اسکولوں کی چھتوں اور بلند عمارتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
امدادی کاموں میں مدد کے لیے فوج نے بھی کمر کس لی ہے اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے متاثرین میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں سلینگور ریاست میں ہوئیں جہاں 29 افراد ہلاک ہوئے۔ ریسکیو ٹیم کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ موسمیات نے موسم کی خرابی کے باعث شہریوں کو ساحلی علاقوں میں جانے سے منع کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ طوفانی بارشوں کا سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا۔