
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر کے خلاف غداری کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،جس میں عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کردیا۔
فیصلہ سننے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ میں تین سال پہلے یہاں عدالت آتا رہا، کسی نے انصاف دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا کے عدالت آئے، میں خیبرپختونخوا کی عدالت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جہاں سے مجھے یہاں سے انصاف ملا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔