راولپنڈی سے اغوا پاکستانی نژاد امریکی خاتون کیس میں سابق شوہر گرفتار

سول جج ظہیر صفدر نے ملزم کا 4 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا


ویب ڈیسک December 22, 2021
سول جج ظہیر صفدر نے ملزم کا 4 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔ فوٹو : فائل

کراچی: راولپنڈی سے اغوا پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ کے سابق شوہر رضوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی خاتون اغوا کیس بڑی پیش رفت ہوئی ہے، تھانہ مورگاہ پولیس نے خاتون وجیہہ کے سابق شوہر رضوان کو گرفتار کرلیا۔ سابق شوہر کا 4 دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، سول جج ظہیر صفدر نے جسمانی ریمانڈ دیا۔

واضح رہے 2 ماہ قبل خاتون وجیہہ سواتی اغوا ہوئی تھی، ان کے تین کم عمر بچے امریکا میں ہیں، وجیہہ سواتی اپنے شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔