الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سمیت دیگر پر عائد جرمانہ ختم کردیا

بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر فریقین نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی ہے، فیصلہ


ویب ڈیسک December 22, 2021
بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر فریقین نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی ہے، فیصلہ۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سمیت دیگر پر عائد جرمانہ ختم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کی جماعت کے دیگر 6 رہنماؤں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کا کیس نمٹا دیا، الیکشن کمیشن نے تمام نامزد ملزمان کے خلاف نوٹس پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق تمام افراد پر عائد جرمانہ ختم کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری اور مرادعلی شاہ پرجرمانہ عائد

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے کوئی فیصلہ دیا نہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا،
بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر فریقین نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو سمیت دیگر پر جرمانہ ختم کردیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، خورشید شاہ، سعید غنی اور مراد علی شاہ سمیت دیگر پر 50 ہزار فی کس جرمانہ عائد کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |