عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی

فی تولہ سونا  125300 روپے اور دس گرام سونا  107424 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک December 22, 2021
فی تولہ سونا  125300 روپے اور دس گرام سونا  107424 روپے کا ہوگیا۔ فوٹو:فائل

ANKARA: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کی کمی ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1789 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 129روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 25 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 424 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں