عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی
فی تولہ سونا 125300 روپے اور دس گرام سونا 107424 روپے کا ہوگیا
ANKARA:
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کی کمی ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1789 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 129روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 25 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 424 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔