شاہ رخ ڈپریشن کا کیسے شکار ہوئے کنگ خان نے بتا دیا

اداکار اکثر اپنے تلخ ماضی سے متعلق بات کر کے لوگوں کو آگاہی فراہم کرتے ہیں

اداکار اکثر اپنے تلخ ماضی سے متعلق بات کر کے لوگوں کو آگاہی فراہم کرتے ہیں - فوٹو:فائل

زندگی میں چھوٹے چھوٹے واقعات و حادثات انسان کو ڈپریشن میں مبتلا کر دیتے ہیں اور یہی معاملہ عام لوگوں کی طرح اداکاروں کے ساتھ بھی ہے۔

بالی وڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان ان اداکاروں کی فہرست میں شمار کیے جاتے ہیں جو کبھی اظہار رائے سے نہیں گھبراتے۔ شاہ رخ خان اکثر اپنے تلخ ماضی سے متعلق بات کر کے لوگوں کو آگاہی فراہم کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا تھا کہ کس طرح کندھے کی چوٹ ان کے لیے ذہنی تناؤ کا سبب بنی۔

یہ بھی پڑھیں: وہ سپرہٹ فلمیں جن میں شاہ رخ خان نے کام کرنا پسند نہ کیا


ماضی قریب میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری اور ضمانت کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے۔ اس کے بعد اداکار کو ایک کمپنی کی تقریب میں دیکھا گیا۔ اس وقت شاہ رخ خان جاسوسی پر مبنی فلم 'پٹھان' کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی ریلیز 2022ء میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوہی چاؤلہ کا شاہ رخ خان کے نام پر 500 درخت لگانے کا اعلان

ماضی میں شاہ رخ خان نے کندھے پر لگنے والی چوٹ کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہونے اور پھر اس سے باہر نکلنے سے متعلق کھل کر بات کی۔ بھارتی نیوز ایجنسی 'اے این آئی' سے بات چیت کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ کندھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے میری صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے جس کے باعث میں شدید ذہنی تناؤ کا شکار رہا، تاہم اب میں اس کیفیت میں مبتلا نہیں ہوں۔
Load Next Story