بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی پی پی پی خیبرپختون خوا کی ضلعی تنظیمیں تحلیل

پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین نے پشاورسٹی، چارسدہ،نوشہرہ اور بونیر کی ضلعی تنظیموں کو تحلیل کردیا


ویب ڈیسک December 22, 2021
پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین نے پشاورسٹی، چارسدہ،نوشہرہ اور بونیر کی ضلعی تنظیموں کو تحلیل کردیا

بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی پر پیپلزپارٹی نے اپنے عہدے داران کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین نے پشاورسٹی، چارسدہ،نوشہرہ اور بونیر کی ضلعی تنظیموں کو تحلیل کردیا۔ پارٹی صدر نے ضلعی تنظیموں، ٹکٹ ہولڈرز اور صوبائی کابینہ سے مشاورت کے بعد یہ اقدام کیا۔

واضح رہے کہ خیبرپختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ صرف ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |