مڈغاسکر میں مسافروں سے بھری مال بردار کشتی ڈوب گئی 64 ہلاک

مال بردار کشتی میں مسافروں کو لے جانے کی ممانعت تھی


ویب ڈیسک December 22, 2021
مال بردار کشتی میں مسافروں کو لے جانے کی ممانعت تھی، فوٹو: فائل

مڈغاسکر میں مال بردار کشتی غیر قانونی طور پر مسافروں کو لے جانے کی کوشش کے دوران ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 64 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مدغاسکر کے شمال مغربی ساحل میں ایک مال بردار کشتی زیادہ وزن ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 64 مسافر ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

امدادی کاموں کے دوران غوطہ خوروں نے 50 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔ کشتی میں 120 سے زائد افراد سوار تھے اور یہ کشتی صرف مال برداری کے کام آتی تھی جس میں مسافروں کو لے جانے کی ممانعت تھی۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ کشتی وزن زیادہ ہونے کے باعث الٹ گئی۔ حکومت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ کشتی کی منزل کیا تھا اور مسافر کون تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں