آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

سال میں چاند 12 بار اپنا چکر لگاتا ہے مگر خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی ہوتا ہے، ماہر فلکیات


ویب ڈیسک December 22, 2021
چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے اس کے سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے، فوٹو: فائل

ADDIS ABABA, ETHIOPIA: چاند آج درمیانی شب میں خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کی مدد سے قبلے کی سمت کا تعین بھی کیا جا سکے گا۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب میں آج رات 3 بج کر 23 منٹ پر چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ یہ روح پرور منظر رواں برس آخری بار دیکھا جائے گا جب کہ اس سال پہلے بھی دو بار دیکھا جا چکا ہے۔

سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ فجر سے 2 گھنٹے قبل 89.54 اونچائی کے درجے پر ہوگا اور چاند کا روشن حصہ 87 فیصد ہوگا۔ یہ منظر مسجد حرام میں فجر کی اذان سے 2 گھنٹے 11 منٹ پہلے دیکھا جائے گا۔

العربیہ نیوز کے مطابق جدہ میں فلکیاتی ایسوسی ایشن کے سربراہ انجینیر ماجد ابو زاھرہ کا کہنا ہے کہ چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے دیگر ممالک میں رہنے والوں کے لیے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین اور فلکیاتی حساب کتاب کو درست کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔


ماہر فلکیات نے العربیہ کو مزید بتایا کہ 24 گھنٹے میں چاند اوسطاً چھ درجے کے حساب سے جھکتا ہے۔ سال میں چاند 12 بار اپنا چکر لگاتا ہے مگر خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی ہوتا ہے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں