ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

جارج بیلی ٹیم کی قیادت کریں گے، 43 سالہ بریڈ ہوگ کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا


ویب ڈیسک February 11, 2014
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑی بریڈ ہوگ کو آسٹریلین کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی تجربہ کار اسکواڈ کا اعلان کردیاہے۔


16 مارچ سے بنگلادیش میں شروع ہونے والے عالمی ٹی ٹوئنٹی کے لئے آسٹریلیا کی جانب سے جارج بیلی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ڈینیل کرسچین، کیمرون وائٹ، شین واٹسن، ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک، مچل جانسن، جیمس مورہیڈ، گلین میکسویل، بریڈ ہوگ، بریڈ ہیڈن، ایرن فنچ، جیمس فوکنر اور نیتھین کلٹرنیل شامل ہیں۔


ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑی بریڈ ہوگ کو آسٹریلین کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جن کی عمر 43 برس ہے جبکہ اس سے قبل کینیا کی جانب سے اسٹیو ٹکولو کو 42 برس کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں