خاتون سے دست درازی پر ملزم کو 4 سال 6 ماہ قید

مجرم نے گھر میں داخل ہوکر متاثرہ خاتون کے کپڑے پھاڑ دیے اور نازیبا تصاویر بنائیں، پولیس


کورٹ رپورٹر December 23, 2021
مجرم نے گھر میں داخل ہوکر متاثرہ خاتون کے کپڑے پھاڑ دیے اور نازیبا تصاویر بنائیں، پولیس۔ (فوٹو: فائل)

PESHAWAR: جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ شیراز احمد شیخ نے خاتون سے دست درازی اور نازیبا تصاویر بنانے کے مقدمے میں ملزم شاہ رخ کو مجموعی طور پر 4 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ شیراز احمد شیخ نے خاتون سے دست درازی اور نازیبا تصاویر بنانے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے ملزم شاہ رخ کو مجموعی طور پر 4 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی، عدالت نے ملزم پر 20 ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کی عدالت سے فرار ہونے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی تھی، سزا سننے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تھی، ملزم شاہ رخ ضمانت پر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق مجرم نے گھر میں داخل ہوکر متاثرہ خاتون سے دست درازی کی، ملزم نے متاثرہ خاتون کے کپڑے پھاڑ دیے اور نازیبا تصاویر بنائیں، ملزم کے خلاف رواں سال ستمبر میں تھانہ اتحاد ٹائون میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں