یوکرین کیخلاف روسی جارحیت کے نتائج سنگین ہوں گےامریکا کی وارننگ

یوکرین کیخلاف روسی جارحیت کے نتائج سنگین ہوں گے،امریکا


ویب ڈیسک December 23, 2021
روس نے یوکرین پرحملے کی تیاریوں کی تردیدکی ہے:فوٹو:فائل

لاہور: امریکا نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کی سرحد پرمزید فوجی تعینات کرنے سے باز رہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگومیں روس کوخبردار کیا کہ وہ یوکرین کی سرحد پرکسی بھی جارحیت سے باز رہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ۔یوکرین کیخلاف روس کی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے جس کی قیمت دنیا کوچکانا پڑے گی۔ روس یوکرین کی سرحد پرتعینات اپنے فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔ امریکا اوراس کے اتحادی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔

روس نے یوکرین کیخلاف حملے کی تیاریوں کی تردید کرتے ہوئے امریکا اور نیٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقی جانب فوجی پھیلاؤ کو روکیں۔

امریکا اوراتحادی یوکرین پرحملے کی صورت میں روس پرپابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں