نجم سیٹھی کی بطور چیرمین کرکٹ بورڈ تقرری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

حكومت نے بورڈ کے سابق چیئرمین كو نوازنے كے لیے ان کی دوبارہ تقرری کا نوٹی فكیشن جاری كیا، درخواست گزار


Numainda Express February 11, 2014
حکومت کے اس فیصلے نے کرکٹ بورڈ کے چیرمین کے عہدے کو میوزیکل چیئر بنادیا ہے، درخواست کا متن فوٹو: فائل

نجم سیٹھی كی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بطور چیئرمین تقرری کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس حوالے سے 2 الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں جن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حكومت نے بورڈ کے سابق چیرمین نجم سیٹھی كو نوازنے كے لیے ان کی دوبارہ تقرری کا نوٹی فكیشن جاری كیا، حکومت کے اس فیصلے نے اس عہدے کو میوزیکل چیئر بنادیا ہے جس سے كركٹ كو نقصان پہنچ رہا ہے اور ملک كی بدنامی ہورہی ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ذكا اشرف كی برطرفی غیر آئینی قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ بحال کیا جائے جبکہ نجم سیٹھی كی تقرری كے نوٹی فكیشن كو كالعدم قرار دیتے ہوئے عبوری كمیٹی کو ختم کیا جائے۔

عدالت نے دونوں درخواستوں کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے قبول کرلیا جن کی سماعت کل کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔