چور گلوکار ابرارالحق کے گھرسے نقدی اورطلائی زیورات لوٹ کر لے گئے

ڈیفنس میں واقع ابرار الحق کے گھر میں چور اس وقت داخل ہوئے جب گھر میں کوئی نہیں تھا


ویب ڈیسک February 11, 2014
چورگھر کی کاٹ کر اندر داخل ہوئے، پولیس فوٹو: فائل

چوروں کے ہاتھوں اب فنکار بھی محفوظ نہ رہے اورکسی چاہنے والے چور نے گلوکار ابرارالحق کے گھر کا ہی صفایا کرڈالا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس میں واقع ابرار الحق کے گھر میں چور اس وقت داخل ہوئے جب گھر میں کوئی نہیں تھا اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئےغیر ملکی کرنسی اورلاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے، پولیس کا کہنا تھا کہ چور گھر کی کھڑکی کاٹ کر اندر داخل ہوئے۔


واضح رہے کہ چند ماہ قبل ڈیفنس کے علاقے سے ہی چور کرکٹر عبدالرزاق کے گھر سے بھی لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی لوٹ کر لے گئے تھے جنہیں تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔