جیکولین فرنینڈس کے لئے ایک اوربری خبرکروڑوں کےتحائف ضبط ہوں گے

جیکولین فرنینڈس سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کی جارہی ہے

جیکولین فرنینڈس کی بیرون ملک سفرکی درخواست بھی مسترد ہوچکی ہے:فوٹو:فائل

NEW DELHI:
بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کوایک اوربری خبرکا سامنا۔ بھتہ خوری کے ملزم سے ملے کروڑوں کے تحائف ضبط کئے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ بھتہ خوری اورفراڈکیس میں شامل تفتیش جیکولین فرنینڈس کوبھتہ خوری کے ملزم کی جانب سے دئیے گئے کروڑوں کے تحائف ضبط کئے جائیں گے۔


200 کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کرنے والی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جیکولین فرنینڈس کے تحائف ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اوربھتہ خوری کے مرکزی کردار سیکیش چندرشیکھرنے جیکولین فرنینڈس کو10 کروڑروپے کے تحائف دئیے تھے۔

منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنینڈس کے علاوہ نورا فتیحی سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ نورا فتیحی کودئیے گئے تحائف بھی ضبط کئے جائیں گے۔
Load Next Story