پولیس بجٹ میں کٹوتی کی حامی 2 امریکی ارکان کانگریس لٹ گئیں

دونوں ارکان کانگریس پولیس اصلاحات کی حامی ہیں

فلاڈلفیا میں مسلح افراد رکن کانگریس سے موبائل،پرس چھین کرفرارہوگئے:فوٹو:فائل

KABUL:
امریکا میں پولیس بجٹ میں کمی کی حامی ارکان کانگریس کولوٹ لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی اورپولیس اصلاحات کی حامی 2ارکان کانگریس لٹ گئیں۔

فلاڈلفیا میں امریکی رکن کانگریس 62سال کی میری گے کو مقامی پارک میں لوٹ گیا۔نقاب پہنے2افراد اسلحے کے زورپرمیری گے سے ان کا پرس،والٹ، فون اورگاڑی چھین کرفرارہوگئے۔


پولیس کے مطابق رکن کانگریس کولوٹنے کے شبے میں ایک خاتون سمیت5 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست الینوائے میں 53 سال کی کانگریس رکن کمبرلی لائٹ فورڈ سے مسلح افراد گاڑی چھین کرفرار ہوگئے۔ گاڑی چھینے والوں کی تلاش جاری ہے۔

دونوں خواتین ارکان کانگریس پولیس اصلاحات کی حامی ہیں اوربڑھتےہوئے جرائم کے باعث دونوں نے پولیس بجٹ میں کمی کرنے کی حمایت کی تھی۔
Load Next Story