پشاور میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فائرنگ کردی، پولیس


ویب ڈیسک December 23, 2021
جب کہ واقعے کے بعد حملہ آوور فرار ہو گئے- فوٹو:فائل

کراچی: سربند میں پولیس ناکے پر فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے سربند میں پولیس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود پولیس جوان زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے گاڑی قدیم چیک ناکے پر تعینات پولیس جوانوں پر فائرنگ کردی، جس سے ایک اہلکار شہید ہوگیا، جب کہ واقعے کے بعد حملہ آوور فرار ہو گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں