بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کا  ایک اورچرچ پرحملہ

حملہ آوروں نے چرچ میں موجود افراد کودھمکیاں دیں

کرناٹک میں انتہاپسند مسلسل گرجا گھروں کونشانہ بنا رہے ہیں:فوٹو:اسکرین گریب

ISLAMABAD:
بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک اورچرچ پردھاوا بول دیا۔توڑپھوڑ کی اورچرچ میں موجود افراد کو قتل کی دھمکیاں دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں انتہاپسند ہندوؤں نے 160 سال پرانے سینٹ جوزف چرچ پرحملہ کردیا۔ توڑپھوڑ کی اورچرچ میں موجود افراد کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔


انتہاپسندوں نے ہندوؤں کوزبردستی مسیحی بنائے جانے کا الزام لگا کرچرچ پرحملہ کیا۔ حملے کے وقت لوگ عبادت کے لئے چرچ میں جمع تھے۔

کرناٹک میں انتہاپسند گرجا گھروں اورمسیحیوں کے اجتماعات کومسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ چند روزقبل کرناٹک کے شہرکولارمیں ہندوانتہاپسندوں نے مسیحیوں کی مقدس کتاب کونذرآتش کردیا تھا۔
Load Next Story