اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف کلاسز کا بائیکاٹ

آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف کلاسز کا بائیکاٹ

لاہور:
وفاقی تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے ایک بار پھر احتجاج شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال ان کے مطالبات منظور نہیں کیے گئے۔

آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ کرکے نیشنل پریس کلب کے باہر جمع ہوئے۔


یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے سیکڑوں سرکاری اساتذہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا، پولیس سے جھڑپ

اساتذہ کی بہت بڑی تعداد ڈی چوک بھی پہنچ گئی۔ انہوں نے سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین بیرئر اور خاردار تاریں ہٹاکر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھی پہنچ گئے۔

احتجاج کی وجہ سے تمام ایف جی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی فضل مولیٰ نے کہا کہ جب تک آرڈیننس کی شق 166 ختم نہیں ہوتی احتجاج جاری رہے گا۔
Load Next Story