متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کنگنا رناوت کی تھانے میں پیشی

سکھوں کی تنظیم نےکنگنا کیخلاف جذبات مجروح کرنے کے الزام پرمقدمہ درج کرایا تھا


ویب ڈیسک December 23, 2021
کنگنا رانوٹ کو گزشتہ روزتھانے طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئیں:فوٹو:انٹرنیٹ

لاہور: سوشل میڈیا پرکسانوں سے متعلق متنازع پوسٹ کے مقدمے میں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں پیش ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت ممبئی کے کھار تھانے میں پیش ہوئیں اوربیان ریکارڈ کرایا۔ پولیس نے کنگنا کوگزشتہ روز طلب کیا تھا لیکن وہ تھانے نہیں گئی تھیں۔

تھانے کے باہر کسانوں کے ممکنہ احتجاج کے باعث کنگنا سخت سیکورٹی میں تھانے آئیں۔ کنگنا نے مقدمہ ختم کرانے کے لئے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے۔

کنگنا نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے متعلق متنازع پوسٹ کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف سکھوں کی ایک تنظیم کی درخواست پرکنگا کے خلاف سکھ برادری کے جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں