کراچی مقابلے میں زخمی پولیس اہلکار علاج کے دوران شہید ہوگیا
پولیس موبائل نے چیک کرنے کے لیے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی
لاہور:
ملیر ماڈل کالونی میں منگل کی شب پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
ماڈل کالونی کے علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل فرحان ولد عثمان جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، مقتول اہلکار مددگار 15 میں تعینات تھا۔
مذکورہ مقام پر 3 ملزمان موٹرسائیکل پر مشکوک گھوم رہے تھے، مددگار 15 کی موبائل نے چیک کرنے کے لیے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اہلکار فرحان پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جب کہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے دو اصلی اور ایک جعلی پستول، مصنوعی طلاعی زیورات اور 3 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی تھی۔