ہم تھوڑا سا معاشی طور پر سنبھلتے ہی ہیں پھر ڈالر اوپر چلا جاتاہے وزیراعظم

وزیراعظم نے لاہور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کا افتتاح کردیا


ویب ڈیسک December 23, 2021
کرپشن سے ملکی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور معاشی کمزوریاں پیداہوتی ہیں، عمران خان

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے ملکی دولت باہر منتقل ہو رہی ہے۔

وزیراعظم نے لاہور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ہائر ایجوکیشن کے وزیر کو منصوبے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ٹیک کمپنیاں دنیا کا مستقبل ہیں، ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60فیصد نوجوان ہیں اور آئی ٹی کی برآمدات 2 ارب ڈالر ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے انقلاب سے ہم تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں، کاروبار میں آسانی کیلئے رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے، برآمدات میں اضافہ کیے بغیر ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی، مہنگی درآمدی اشیا کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے، ڈالر اوپر جائے تو قرض بڑھ جاتاہے اور حکومت کوادائیگی کرنی ہوتی ہے، ہم تھوڑا سا معاشی طور پر سنبھل جاتے ہیں پھر ڈالراوپر جاتاہے۔

عمران خان نے کہا کہ ڈالرز کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ دو بڑے مسائل ہیں، ماضی میں برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے 40سال میں 70کروڑ افراد کو غربت سے نکالا اور منصوبہ بندی سے کرپشن پر قابو پایا، کرپشن کی وجہ سے ملکی دولت باہر منتقل ہو رہی ہے، کرپشن سے ملکی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور معاشی کمزوریاں پیداہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔