شاہ لطیف یونیورسٹی کی طالبہ کے اغوا کی کوشش ناکام بنانے والے 3 طلبہ فائرنگ میں زخمی
وسان نامی شخص طالبہ خوشبو کو 3 ماہ سے مسلسل تنگ کر رہا ہے، ایف آئی آر کا متن
کراچی:
شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی طالبہ کو بس پوائنٹ سے اسلحے کے زور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جب کہ اس کوشش کو ناکام بنانے والے 3 طلبہ زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خیرپور کے شہر رانی پور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی طالبہ کو بس پوائنٹ سے اسلحے کے زور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم پوائنٹ میں موجود 3 طلبہ نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور فائرنگ میں زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ خوشبو بھٹی کی مدعیت میں پولیس تھانہ رانی پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، لڑکی کے بیان کے مطابق صدام وسان نامی شخص لڑکی کو 3 ماہ سے مسلسل تنگ کر رہا ہے، اور آج اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ طالبہ کو اسلحے کے زور پر اغوا کرنے کی کوشش کی، تاہم یونیورسٹی کے طلبہ نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے میں مہتاب، صدام عامر اور کلیم اللہ نامی طلبہ زخمی ہوئے، جب کہ طالبہ کی مدعیت میں صدام وسان اور 15 نامعلوم افراد کے خلاف این سی داخل کرلی گئی ہے، جنہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔