ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص گھر جانے کی تیاری کرے مریم نواز

حکمران ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہیں، نائب صدر (ن) لیگ


ویب ڈیسک December 23, 2021
حکمران ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہیں، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑےہیں، غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی نےالفور واپس لی جائے۔



مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں