حکومت نے منی بجٹ منظورکرانے کی تیاری کر لی

پاکستان 12جنوری سے قبل آئی ایم ایف کی شرائط پوری کردے گا،وزارت خزانہ حکام


Numainda Express December 23, 2021
اسٹیٹ بینک کا قانون بھی پارلیمنٹ کے ذریعے پاس ہوگا:فوٹو:فائل

QUETTA: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پرلانے کے لئے منی بجٹ منظورکرانے کی تیاری کرلی۔

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پرلانے کے لئے 350ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لینے کے لئے منی بجٹ پارلیمنٹ سے منظورکرانے کی تیاری کرلی۔

ترجمان مشیرخزانہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ منی بجٹ 12 جنوری سے پہلے منظورکرایا جائیگا۔12 جنوری کوآئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں چھٹا جائزہ پیش کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان 12 جنوری سے قبل آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری کرے گا۔ منی بجٹ فنانس بل کے ذریعے پارلیمنٹ سے منظورکرایا جائے گا۔منی بجٹ کے ذریعے 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے گی۔اسٹیٹ بینک کا قانون بھی پارلیمنٹ کے ذریعے پاس ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں